iman ki mazbooti ki kahani | ایمان کی مضبوطی کی کہانی


ایمان کی مضبوطی کی کہانی



 یہ کوڈ کے دنوں کی بات ہے . جب سبکو اس بات کی پریشانی تھی . کہ وہ کیسے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پا لے گے . کرونا سے تو وہ بعد میں مرے گے . کہیں انکے بچے پہلے ہی  بھوک سے نہ مر جائے . کوئی بھی کسی کی مدد کرنے کو نہی تیار تھا . تب ہی ایک نیک دل خاتون جسکا الله پر یقین کامل تھا . ہر وقت سبکی مدد کرتی تھی . جسکی وجہ سے اسکا شوہر اسے بہت ناراض رہتا تھا . خدا نہ خواستہ حالات ٹھیک ہونے تک اسکی جما کی ہویی رقم ختم ہوجاے تو وہ کیسے گزارا کرینگے . کیونکہ اسکا روزگار بند ہو چکا . نہ اسکا کام ہے نہ اسکے بیٹے کا . لیکن وہ عورت صرف ایک ہی جواب دیتی . میرا الله ہمیں مایوس نہیں کریگا . لیکن میں کسی کو خالی ہاتھ نہیں بیج سکتی . اسی طرح ایک دفعہ ایک پڑوس کی خاتون یی اسنے کہا کہ اسکی بہو ہسپتال میں ہے . انکے پاس پیسے نہیں ہے . اگر وہ کچھ قرض دے دیں . اس عورت کے پس ایک لاکھ تھا جو اسکے شوہر نے مشکل وقت کے لئے سمبھال کے رکھنے کو کہا تھا . اسنے بنا کچھ سوچے وہ پیسے اس عورت کو دے دے . کچھ عرصے کے بعد انکے گھر کا راشن ختم ہونے والا تھا . اسکے شوہر نے کہا مجھے وہ ایک لاکھ لا کے دوں تا کہ میں گھر کے لئے راشن لےآ وں . عورت نے کہا وہ تو اسنے ہمسائی کو دے دے ہیں . جب اسکے بیٹے کا کام لگے گا . وہ واپس کردیگی . آدمی بہت غصّہ ہوا . یہ تم نے کیا کیا . اسکا بیٹا تو کبسے گھر بیٹھا  ہوا . انکے گھر کا خرچہ بہت مشکل سے چل رہا ہے . وہ قرض کیسے دینگے . عورت خاموش ہوگیی . الله مدد کریگا . آدمی کو بہت غصّہ آیا لیکن وہ خاموش ہوگیا . اب انکے گھر صرف ١٠٠٠ روپے تھے . کچھ عرصے کے بعد اس آدمی کے پاس ایک مزدور آیا . اور اسنے کہا ٹھیکیدار صاب مجھے میری مزدوری دے دیں . میرے گھر کچھ نہیں خانے کو . ابھی وہ آدمی معذرت کرنے والا ہی تھا کہ وہ عورت یی اور اسنے وہ ایک ہزار کا نوٹ اس مزدور کو تھما دیا . وہ مزدور اسےکہتا ہوا چلا گیا الله بھلا کرے اپکا . وہ آدمی بہت غصّہ ہوگیا اور غم میں اندر چلا گیا. کیونکے اب انکے پاس کچھ نہیں تھا . اور راشن بھی ختم ہونے والا تھا. تب اس عورت نے کہا حوصلہ رکھے الله ہماری مدد کریگا کوئی راستہ نکل یگا . وہ آدمی چلایا کب کریگا تمہارا الله مدد . بھر روزگار نہیں . پیسے دینے سے انکار کردیا ہے . جہاں کام کرتا تھا . جب حالات ٹھیک ہونگے تو ہی رقم ملیگی . جو پیسے تھے وہ تم نے لوٹا دے . 

تب ہی اس آدمی کو اسکے ما لک کی کال اتی ہے . کہ حکومت نے کنسٹرکشن کے کام کی بحالی کا الان کر دیا . کل آجانا آفس اور اپنا بقیہ بھی لے جانا اورنیا کنٹریکٹ کے بھی پیسے لے جانا . اس آدمی کی آنکھوں میں آنسوؤں آگے اور سجدے میں گر کر الله سے معافی مانگنے لگا کہ بیشک امان کی کمزوری کی وجہ سے وہ اپنی بیوی سے خفا رہا لیکن سچ ہیں . ہر چیز کا اختیار صرف رب کے پاس ہیں . یا الله پاک ہم سب کی بھی مشکلات ختم فرما اور ہماری مدد فرما اس عورت کی طرح امین سمّ امین 

Post a Comment

Previous Post Next Post